روس یوکرین تنازع: ایران اور کیوبا نے بھی امریکا اور نیٹو کو ذمہ دار قرار دیدیا

Published On 23 February,2022 10:17 pm

تہران:(دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے مابین تنازع کے معاملے پر چین کے بعد ایران اور کیوبا نے بھی کشیدگی کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو کو قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے نیٹو اور امریکا کی یوکرین کے معاملے میں مداخلت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ امریکا اور یوکرین کی مداخلت سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

کیوبا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ نیٹو کا روس کی سرحد کی جانب پھیلاؤ کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، امریکا کئی ہفتوں سے روس کو دھمکیاں دے رہا ہے، امریکا نے یوکرین کو ہتھیار دیئے اور خطے کے ممالک میں فوج تعینات کی۔
 

Advertisement