سری لنکا: 41 حکومتی اراکین اپوزیشن سے مل گئے، صدر اکثریت سے محروم

سری لنکا: 41 حکومتی اراکین اپوزیشن سے مل گئے، صدر اکثریت سے محروم

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اتحادیوں نے بھی حکومت سے استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا جبکہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر رات گئے صدر گوٹابیا راجہ پکسا نے یکم اپریل سے نافذ ایمرجنسی منسوخ کر دی۔ دوسری جانب دو روز قبل تعینات کئے گئے وزیر خزانہ علی صابری نے بھی استعفی دے دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں عوامی احتجاج کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا تھا اس کے باوجود شہری معاشی بحران پر احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ سری لنکا اس وقت شدید معاشی بحران سے گذر رہا ہے جس کی وجہ سابق حکمرانوں کی معاشی بد انتظامی اور بڑھتا ہوا بجٹ شارٹ فال ہے۔