دھرم شالہ: (دنیا نیوز) بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ٹی 20 میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے، اویش خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں بھارت نے ہدف چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شریس ایئر تہتر رنز بنا کر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔