کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن وزیراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا اور عوام کو وزیراعظم عمران خان پر یقین ہے، یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔
سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے، یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔
Shocking to see the brutal and fatal attack on Priyantha Diyawadana by extremist mobs in #Pakistan. My heart goes out to his wife and family. #SriLanka and her people are confident that PM @ImranKhanPTI will keep to his commitment to bring all those involved to justice.
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) December 4, 2021
رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پنجاب حکومت نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، سیالکوٹ میں ایسے افراد جنہوں نے اشتعال دلایا، ان کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں، فیکٹری مینیجرز کی معاونت سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔
رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال
سانخہ سیالکوٹ کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مار پیٹ کا واقعہ صبح گیارہ بجے شروع ہوا، گیارہ بج کر 25 منٹ پر 3 اہلکار موقع پر پہنچے، واقعے سے کچھ دیر قبل ورکرز کو ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا گیا، مینجر کے سخت ڈسپلن اور کام لینے پر ورکرز پہلے سے غصے میں تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چند غیر ملکیوں کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا، مینجر نے ورکرز کو کہا سب مشینیں صاف ہونی چاہیے، مینجر نے مشین پر لگے اسٹکیرز ہٹنانے کا کہا، مبینہ طور پر جب فیکٹری ملازمین نے اسٹکر نہیں ہٹایا تو منیجر نے خود ہٹا دیا، بادی النظر میں ورکرز نے اسٹیکرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا، اسٹیکرز پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔
سیالکوٹ:رپورٹ کے مطابق بادی النظر میں ورکرز نے اسکٹیرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا سیالکوٹ:اسٹکیرز پر مزہبی تحریر درج تھی۔گرفتار ورکرز سیالکوٹ:واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہو گے۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے، واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی گی، واقعہ کے محرکات میں توہین مذہب کے ساتھ انتظامی پہلاؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیالکوٹ اور گردونواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ
سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پرانتھا کمار کا پورسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔ سری لنکن شہری کے جسم کا زیادہ حصہ جھلس گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پری یانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا۔ صرف پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔
فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ بے حسی اور بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے، ہم نے معاشرےمیں ٹائم بم لگا دیئے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے، بہت توجہ چاہیئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، غیر ملکی شہری کو جلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے، ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں، ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی، اسلام امن اور آشتی کا دین ہے، دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔