کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں کرفیو کے باوجود سیکڑوں شہری معاشی بحران پر احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔
کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے، مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔
ناقدین کے مطابق سری لنکا اس وقت بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سابق حکومتوں کی جانب سے معاشی بدانتظامی اوربڑھتا ہوا بجٹ شارٹ فال ہے۔