سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور افریقہ میں عید الفطر منائی گئی

Published On 02 May,2022 09:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور افریقہ کے مسلمانوں نے عید الفطر منائی، عید اجتماعات میں امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔ دبئی، قطر، بحرین، کویت سمیت خلیجی ممالک میں عید مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔

انگلینڈ، کینیڈا ، فرانس اور یورپ کے مختلف ممالک سمیت براعظم امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلمان عید کی خوشیاں منائی گئیں۔
 

Advertisement