پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے آج سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج عید الفطر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، آج صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔