لندن:(دنیا نیوز) انگلینڈ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔
ای سی بی نے لارڈز میں مسلم کمیونٹی کے لیے افطار پارٹی کا انعقاد کیا، افطار پارٹی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور مسلمان کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔
Lord s has opened it s doors for a special Ramadan celebration as cricket looks to reconnect with the Muslim community pic.twitter.com/j2WuguCIy7
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) April 26, 2022
اس موقع پر مغرب کی اذان دی گئی اور لارڈز گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم میں نماز مغرب ادا کی گئی۔
آئن مورگن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کئی ثقافتوں اور مذاہب کے ماننے والوں پر مشتمل ہے، ای سی بی کا یہ اقدام مذہبی رواداری کے فروغ کا سبب بنے گا۔