شاداب خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Published On 16 April,2022 09:49 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، مکہ معظمہ میں دوستوں کے ہمراہ افطاری کی تصاویر شیئر کر دیں۔

ماہ رمضان المبارک میں سٹار کرکٹر شاداب خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، قومی آل راؤنڈر پچھلے تین چار روز سے عمرہ کی ادائیگی کے دوران سوشل میڈیا پر اِن ایکشن رہے، پرستاروں کے ساتھ شیئر کرتے رہے ۔

ہفتہ کے روز انہوں نے افطاری اکٹھے کی، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ افطاری اور تین سال پہلے عمرہ کی سعادت کی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئیں۔
 

Advertisement