پشاور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات رمضان المبارک میں بھی کم نہ ہوسکیں،پشاور میں دالوں سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
رمضان المبارک میں بھی عوام کو مہنگائی سے نجات نہ مل سکی ،اوپن مارکیٹ میں دالوں، چاول ،چنا اور گھی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
شہر کی اوپن مارکیٹ میں دال چنا 170 سے بڑھ کر 200، دال ماش 240 سے بڑھ کر 270، دال مسور 160 اور اچھی کوالٹی کا چنا 260 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، شہری کہتے ہیں رمضان المبارک میں منافع خوری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
مارکیٹ میں فی کلو مصالحہ 400 سے بڑھ کر 480 روپے،چاول 150سے بڑھ کر 180 جبکہ دوسرے درجے کا گھی فی کلو 440 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔