رمضان المبارک میں گرانفروشی عروج پر، پھل، دالیں، سبزیاں اورمرغی سمیت اشیا مزید مہنگی

Published On 05 April,2022 09:09 am

پشاور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پشاور شہر میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی۔ گوشت، دالوں، سبزیوں ، پھل اور مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جا سکا، شہری کہتے ہیں آمدن کم اورمہنگائی زیادہ ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کیلئے مسائل کھڑے کر دیئے، شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پشاور کے بازاروں میں دودھ ، دہی، گوشت، مرغی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ شہر بھر میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی۔

اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں کا کہنا ہے کہ قوت خرید جواب دے گئی ہے، آمدن اتنی نہیں جتنی مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں فی کلو زندہ مرغی 276 روپے، ٹماٹر220، لیموں 230، سبز مرچ 120، بھنڈی 220، دال ماش 240، دال چنا 165 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہیں۔
 

Advertisement