رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں کے نرخ آسمان پر، شہریوں کے ہوش اڑ گئے

Published On 04 April,2022 09:14 am

پشاور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں کی خریداری عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی، ٹماٹر، بھنڈی، سبز مرچ ، لیموں، مٹرکے نرخ آسمان تک پہنچ گئے، قیمتیں سن کرشہریوں کے ہوش اڑنے لگے۔

رمضان المبارک میں روزمرہ استعمال کی سبزی خریدنا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا، سبزی منڈی میں لہسن 300، بھنڈی 200، پہلے درجے کے ٹماٹر 200 جبکہ دوسرے درجے کے 160، لیموں 300 اور مٹر 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات سمیت گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

سبزی فروشوں کے مطابق دیگر صوبوں سے سبزیاں منگوانے پر اخراجات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے رمضان کے دوران بھی مزید قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
 

Advertisement