فطرانہ کی کم ازکم رقم 140روپے فی کس ہوگی: مفتی منیب الرحمٰن

Published On 05 May,2021 01:26 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی منیب الرحمن کے مطابق فطرانہ اور فدیے کی کم ازکم رقم 140روپے فی کس ہے تاہم اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ اور فدیہ اداکریں۔

جو کے نصاب سے 320روپے ،کھجور کے نصاب سے 960 روپے جبکہ کشمش کے نصاب سے فطرہ و فدیہ 1920روپے بنتا ہے ۔
 

Advertisement