رمضان المبارک کے موقع پر عاطف اسلم نے درود و سلام ’’سلامِ عاجزانہ‘‘ پیش کردیا

Published On 16 April,2021 04:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم نے ماہِ رمضان کے موقع پر درود و سلام ’’سلامِ عاجزانہ‘‘ پیش کردیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم اپنی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو شیئر کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کوک سٹوڈیو کے لیے ریکارڈ کی گئی حمد ’’وہ ہی خدا ہے‘‘ اور قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ بھی بے حد مقبول ہوئی تھیں۔ عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کیے گئے اسما الحسنیٰ کو بھی لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیاتھا۔

عاطف اسلم نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اس ماہ مقدس میں اپنی نئی پیشکش ’’سلامِ عاجزانہ‘‘ پیش کریں گے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی بتایا کہ انہوں نے ’’سلامِ عاجزانہ‘‘ ریلیز کردیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ ’’یہ سلامِ عاجزانہ ہو قبول۔‘‘

ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری درود و سلام پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تمام گلوکاروں کی آواز میں یہ خوبصورت درود و سلام ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ یوٹیوب پر اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں چار لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

Advertisement