فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں رمضان المبارک قریب آتے ہی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا جس سے شہریوں کیلئے بجٹ بنانا مشکل تر ہو گیا ہے۔
فیصل آباد میں ماہ مقدس قریب آتے ہی ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے۔ سبزیوں، پھلوں، دالوں، اور گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں ساتویں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں، مارکیٹ میں کریلا 160، بھنڈی 280 روپے، مٹر 130روپے، شملہ مرچ 100 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جبکہ پھلوں میں سیب 320 روپے، انار 360 روپے، ایرانی کھجور 350 روپے کلو اور کیلا 220 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے جس سے شہری مسائل کا شکار ہیں۔
سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کہتے ہیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
شہری کہتے ہیں سرکاری طور پر جاری کی جانے والی ریسٹ لسٹوں پر مقرر کی گئی قیمتوں کی بجائے دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں، اس کے باوجود حکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔