لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ساتھ افطاری کی، جس کی تصویر شیئر کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی دستر خوان پر موجود ہیں، افطاری سے پہلے سب ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کیپشن لکھا کہ افطار کے قریب آتے ہی ہمیں اس وقت کو دعا کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہے۔ صاف دل اور خلوص دل کے ساتھ میں اپنے پیارے پاکستان اور اس کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں، آمین!۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ساتھ طے پاچکا ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2022