ریاض:(دنیا نیوز) سعودی سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز شہریوں کو شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے شہریوں سے کہا ہے کہ شہری اپنے طور پر چاند دیکھنے کی کوشش کریں اورجس کو چاند نظر آئے وہ اپنے قریبی عدالت کو آگاہ کرے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ہفتے کے روز چاند کی پیدائش تو ہوچکی ہوگی لیکن اس روز چاند نظر آنے کا امکان انتہائی کم ہے۔