سعودی عسکری اتحاد کا یمنی حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان

Published On 06 May,2022 05:06 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں متحرک عرب عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام سات سالہ جنگ کے خاتمے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے عسکری اتحاد نے سعودی عرب کے خلاف مبینہ طور پر کارروائیوں میں ملوث 163 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ عمل شروع ہوچکا ہے اور قیدیوں کی منتقلی یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا اور جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں تین مرحلوں میں ایئر ٹرانسپورٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سو زائد یمنی قیدیوں سعودی عرب سے یمن منتقل کیا جائے گا۔
 

Advertisement