تہران:(دنیا نیوز) ایران نے ایٹمی پلانٹ سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے کیمرے ہٹا دیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک ایٹمی پلانٹ سے آئی اے ای اے کے 2 کیمرے ہٹا دیے گئے، آئی اے ای اے نے ایرانی تعاون کی قدر نہیں کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران پر ذمہ داریاں ہی ڈالتی رہی، اعلیٰ حکام نے آئی اے ای اے کے لائیو کیمرے ہٹا دیے ہیں۔