ویانا: (دنیا نیوز) ایران اور عالمی طاقتوں کےدرمیان جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، تہران نے واشنگٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران زیادہ دیر انتظار نہیں کرے گا، واشنگٹن کو مطالبات ماننے ہونگے، بائیڈن انتظامیہ کا رویہ غیر سنجید ہ ہے، اسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنا ہے یا تھوڑا بہت ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دینا ہے۔