ویانا: (دنیا نیوز) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زوردے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پرمذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو 2015 کا معاہدہ بچانا مشکل ہو گا۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ ایران نے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے ستائیس کیمرے ہٹا دئیے ہیں جو کہ انتہائی سنگین اقدام ہے۔