ایڈنبرا: (دنیا نیوز) سکاٹ لینڈ میں ایک بار پھر برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کے انعقاد کی تیاریاں ہونے لگیں۔
سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ آزادی ریفرنڈم برطانوی حکومت کی اجازت کے بغیر بھی ہوسکتا ہے۔ سکاٹش عوام نے پارلیمنٹ کو جو منڈیٹ دیا ہے اس کی بنیاد پر ریفرینڈم کا اعلان کرنا ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی پارلیمنٹ کو ریفرینڈم کے پلان سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے سکاٹ لینڈ میں ایک اور ریفرنڈم کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔