فلاڈیلفیا میں عمارت گرنے سے فائر فائٹر ہلاک، ملبے تلے دبنے والے 5 افراد زندہ برآمد

Published On 19 June,2022 10:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر فلاڈیلفیا میں عمارت گرنے سے ایک فائر فائٹر ہلاک ہو گیا، ملبے تلے دبنے والے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کے کچھ دیر بعد ہی پوری بلڈنگ زمین بوس ہو گئی۔ پانچ فائر فائٹرز اور ایک سٹی لائیسنسنگ ورکرملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام نے چار اہلکاروں اور سٹی ورکرکو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کردیا تاہم ایک فائر فائٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔