کولمبیا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آج آغاز

Published On 19 June,2022 10:24 am

بگوٹا: (دنیا نیوز) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گا۔

پہلے راؤنڈ میں بائیں بازو کے امیدوار گسٹاو پیٹرو صرف چالیس فیصد ووٹ حاصل کرسکے تھے جبکہ ریئل اسٹیٹ کے مقبول رہنما سے سیاست دان بننے والے" روڈلفو ہرنینڈز" نے اٹھائیس فیصد ووٹ لیے۔

پیٹرو اور ہرنینڈز اب ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گے، صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد انتیس مئی کو ہوا تھا۔