اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پھر گولیاں برسا دیں، 3 فلسطینی شہید

Published On 17 June,2022 10:33 am

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیانیوز) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ظالمانہ کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جینن شہر میں جھڑپوں کے دوران فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر تین کار سوار شہید اور دیگر آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مغربی کنارے میں بائیس مارچ سے اب تک تیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں عرب میڈیا کی خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔
 

Advertisement