بھارتی فوج میں عارضی شمولیت کی سکیم، عوام سراپا احتجاج، پرتشدد مظاہرے

Published On 16 June,2022 05:34 pm

اترپردیش:(دنیا نیوز) بھارتی فوج میں عارضی شمولیت کی سکیم متعارف کروائے جانے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے، متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، بہار میں ٹرین کو آگ لگا دی گئی جبکہ یو پی میں بھی بس کے شیشے توڑ دئیے گئے۔

بھارتی فوج میں عارضی شمولیت کی سکیم پر عوام سراپا احتجاج ہیں، اگنی پت سکیم کے خلاف متعدد شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں سے سڑکیں میدان جنگ کا منظرپیش کرنے لگیں، احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے آنسو گیس کے شیلز برسا دئیے۔

مودی سرکار نے 2 روز قبل فوج میں بھرتی کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے نئی سکیم متعارف کروائی تھی جسے اگنی پت کا نام دیا گیاتھا، اس سکیم کے تحت بھارتی شہری صرف 4 سال کیلئے فوج میں شامل ہوسکیں گے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملٹری ٹریننگ اور فورسز سے نکالے جانے کے بعد ملک کو معاشی بدحالی اور دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
 

Advertisement