فلپائن میں ماؤنٹ بلوسان آتش فشاں کے تیسری بارپھٹنے کا خطرہ

Published On 16 June,2022 11:17 am

منیلا: (دنیا نیوز) ماہرین نے فلپائن میں ماؤنٹ بلوسان آتش فشاں کے تیسری بار پھٹنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی کےمطابق پانچ جون سے اب تک سو سے زائد زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، خطرناک آتش فشاں گزشتہ ہفتے کے دوران دو بار پھٹ چکا ہے اور اس سے اب بھی راکھ اوردھواں نکلنے کا عمل جاری ہے۔

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ آتش فشاں کسی بھی وقت دوبارہ پھٹ سکتا ہے۔