افغانستان کے سابق حکمرانوں کی بیرون ملک پرُتعیش طرز زندگی کا انکشاف

Published On 15 June,2022 05:33 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) افغانستان کے سابق حکمرانوں کی بیرون ملک پرُتعیش طرز زندگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا، اخبار کے مطابق سابق افغان حکومتی عہدیداران نے مہنگے گھروں کی خریداری پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے، سابق وزیر خزانہ اکلیل احمد حکیمی امریکا میں 10 جائیدادوں کا مالک، اکلیل احمد حکیمی کیلی فورنیا کے ایک پرتعیش بنگلے میں رہائش پذیر ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حمد اللہ محب، عطا محمد نور بھی کروڑوں ڈالر کی جائیدادوں کے مالک ہیں، سابق وزیر معیشت خالد پائندہ اور مصطفیٰ مستور کی بھی کروڑوں ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔