افغانستان میں اینکرز کو چہرہ ڈھانپ کر ٹی وی سکرینز پر آنے کے احکامات

Published On 20 May,2022 04:57 pm

کابل:(دنیا نیوز) افغانستان میں خواتین صحافیوں اور اینکرز کو چہرہ ڈھانپ کر ٹی وی سکرینز پر آنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارتِ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے کہا ہے کہ نیا حکم نامہ 21 مئی سے نافذ العمل ہو گا۔

ترجمان کی جانب سے حکم کو "تجویز" کا نام دیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ اسے نہ ماننے والوں کو کیا سزا دی جائے گی۔

دو ہفتے قبل بھی طالبان کی جانب سے خواتین کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ عوام کے سامنے مکمل ڈھانپنے والا برقعہ پہنیں۔