انقرہ:(دنیا نیوز) ترکی نے افغانستان کے زرعی شعبے میں استحکام لانے کے لئے کابل کو 20 ہزار پودے فراہم کر دیئے۔
ترک حکام کے مطابق سیب اور ناشپاتی سمیت متعدد اقسام کے پھلوں کے پودے شامل ہیں، پودوں کو میدان وردک، پکتیا، پنج شیر، لوگر سمیت مختلف صوبوں میں لگایا جائے گا۔
اس سے قبل طالبان حکومت نے افغانستان میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کسانوں کو متبادل پودے اور بیج فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔