انقرہ:(دنیا نیوز) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ 14 سال بعد سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی صدر ترک صدر کی دعوت پر انقرہ پہنچے، اردوان نے اسرائیلی صدر کے دورے کو تاریخی قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان گیس کے نئے منصوبوں پر دستخط ہونگے، 2008 کے بعد پہلی بار کسی اسرائیلی صدر کا ترکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔