ترک فضائیہ کی شام اور عراق میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری

Published On 03 February,2022 09:17 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

انقرہ نے کردستان ورکرز پارٹی اور پیپلزپروٹیکشن یونٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شام کے شمالی شہر دیرک اورعراق کے شمالی علاقے سنجار میں ترک ایئر فورس نے کارروائی کی۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد شعبی نے انقرہ کے آپریشن کو جارحیت قرار دیتے ہوئے ترکی کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔