انقرہ:(دنیا نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
قوم سے خطاب میں صدر اردوان کا کہناتھا کہ یوکرین کوئی عام ملک نہیں بلکہ ایک طاقتور ملک ہے جسکے بین الاقوامی سطح پر دوست موجودہیں ۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ کسی علاقے پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنا آسان نہیں اور ماسکو کا یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔