کابل:(دنیا نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں میں 4 بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل میں منی بس کو بم سے اُڑا دیا گیا، واقعہ میں چار افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے، صوبہ بدخشاں میں پھلوں کے ٹھیلے میں بم دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صوبہ قندوز میں طالبان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، واقعہ میں طالبان اہلکار محفوظ رہے تاہم ایک بچہ زخمی ہوگیا، صوبہ کنڑ میں بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی، طالبان کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا۔