افغانستان میں خواتین ٹی وی اینکرز نے چہرہ ڈھانپنا شروع کردیا

Published On 22 May,2022 09:12 pm

کابل:(دنیا نیوز) طالبان انتظامیہ کی جانب سے پردے کو لازمی قرار دینے کے بعد افغانستان میں خواتین ٹی وی اینکرز نے چہرہ ڈھانپنا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی افغان ٹی وی چینل کی خواتین اینکرز نے نقاب پہن کر خبریں سنائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ٹی وی کی اینکر کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کے بعض اقدامات سے معاشرے میں خواتین کا کردار بہت محدود ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں طالبان نے ایک حکمنامے کے ذریعے تمام خواتین ٹی وی اینکرز کے لیے نقاب کو لازمی قرار دیا تھا۔