بھارتی صحافی محمد زبیر کیخلاف ایف آئی آر کروانے والوں کیلئے انعام کا اعلان

Published On 15 June,2022 05:48 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارت میں جعلی خبروں کو بے نقاب کرنے والے صحافی محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر کروانے والوں کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی بزنس مین نے محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر کروانے والوں کے لیے انعام کا کیا جس کے مطابق ایف آئی آر پر 10 ہزار، گرفتار کرنے پر 10 ہزار اور جیل بھجوانے پر 50 ہزار روپے ملیں گے۔

بھارتی بزنسمین کے انعام کے لالچ میں اتر پردیش میں محمد زبیر کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کرلی گئیں۔ محمد زبیر آلٹ نیوز کے نام سےادارہ چلاتا ہے جو جعلی خبروں کی نشاندہی کرتا ہے۔