برسلز:(دنیا نیوز) نیٹو کو یورپ کے بعد انڈو پیسفک ریجن تک پھیلانے کی تیاریاں کرلی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ شیڈول نیٹو سمٹ میں جاپانی وزیر اعظم شرکت کریں گے، فومیو کشیدا نیٹو سمٹ میں شرکت کرنے والے پہلے جاپانی وزیر اعظم ہونگے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سمٹ میں جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی مدعو ہیں، یورپ سے ہنگری، چیک رپبلک اور پولینڈ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔