چھتیس گڑھ:(دنیا نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پانچ دن سے سانپ اور بچھوؤں سے بھرے کنویں میں گرے لڑکے کو بالآخر زندہ نکال لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قوت سماعت اور گویائی سے محروم 10 سالہ لڑکے کو نکالنے کیلئے پہلے رسیوں کی مدد لی گئی تاہم بعد میں فوج کو مدد کیلئے طلب کر لیا گیا، پانچ سو سے زائد امدادی کارکنوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
بھاری مشینری کی مدد سے گہری کھدائی کے بعد راہول سنگھ کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کی حالت اب کافی بہترہے۔