مینڈکوں کی کمی ماحول پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے

Published On 15 June,2022 11:32 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں موسم سرما کے دوران مینڈکوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سائنسدانوں کی جانب سے ان ہلاکتوں کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی نیو ساوتھ ویلز یونیورسٹی کی ماہر حیاتیات جوڈی رولے اور محققین نے براعظم میں رہنے والے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ بیمار یا مردہ مینڈک کے متعلق کسی قسم کی معلومات وہ آسٹریلین میوزیم کو دیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ مینڈکوں کی کم ہوتی تعداد اور دیگر کی ہلاکتوں کے حوالے سے ای میلز موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ بیمار ، بوڑھے یا زخمی مینڈک موسم سرما میں اپنے مدافعتی نظام کے کمزور ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں، سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مینڈکوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہمارے ماحول پر ممکنہ طور پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
 

Advertisement