نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ بجلی کے ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کے چالان کا بدلہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن کی بجلی کی لائن کاٹ دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس اہلکار نے سوارپ نامی شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر 500 بھارتی روپے کا چالان کاٹا۔
مذکورہ شخص محکمہ بجلی کا ملازم نکلا اور اس نے طیش میں آ کر پولیس سٹیشن کی بتی گل کر دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوارپ نے ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر پولیس سٹیشن کی بجلی کاٹنے کا منصوبہ بنایا۔