لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں کہ جن کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے، ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جو کہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے سوشل میڈٰیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 الفاظ پر مشتمل استعفیٰ خط کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔
لوگ کسی بھی کمپنی میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں لمبے لمبے خط لکھتے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ایک شخص نے ایک مختلف انداز اختیار کیا اور انتہائی مختصر الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی نوکری کو خیر باد کہہ دیا۔
Simple. pic.twitter.com/JLGkqzVbP2
— Maphanga Mbuso (@MBSVUDU) June 12, 2022
وائرل ہونے والے خط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنے استعفیٰ میں صرف تین الفاظ یعنی کے بائے بائے سر لکھ کر اپنی نوکری کو چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس شخص کے اس انداز کو خوب سراہا جارہا ہے کہ وہ کمپنی کو الوداع کہنے کے طریقے سے متاثر ہوئے ہیں۔
I m going to do this when the time comes https://t.co/1TEHu5FZP8
— Melodious (@ahfugs) June 14, 2022