6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے والی مرغی نے سب کو حیران کردیا

Published On 16 June,2022 09:58 pm

کیرالا:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں ایک مرغی نے صرف 6 گھنٹے میں 24 انڈے دیکر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا کے ایک گاؤں میں ایک مرغی نے صرف 6 گھنٹے میں 24 انڈے دیئے، مقامی لوگ مرغی کے انڈے دینے کی فریکوئنسی دیکھ کر حیران رہ گئے، اس واقعے کے بعد لوگ اس مرغی کو دیکھنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

مالک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مرغی ایک ہائبرڈ V380 قسم ہے، مرغی لنگڑا رہی تھی جس کے بعد مالک نے ٹانگوں میں تیل لگایا، مرغی نے جلد ہی انڈے دینا شروع کر دیے اور جب تک اس نے 24 انڈے نہیں دیے رکی نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں ایسے ہی ایک واقعے میں ایک مرغی کاجو کی شکل کے انڈے دینے کے بعد مقامی توجہ کا مرکز بن گئی تھی، یہ عجیب واقعہ جنوبی کنڑ ضلع کے بیتنگڈی تعلقہ کے لیلا گاؤں میں پیش آیا تھا جب مرغی نے کاجو کی شکل کے 10 انڈے دئیے۔
 

Advertisement