بیجنگ:(دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے میں چینی صدر نے کہا کہ عالمی منظرنامے پر ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے باوجود چین اور روس کے تعلقات عمدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، چین روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کراقتدار اعلیٰ اور سلامتی سمیت بنیادی مفادات اور اہم تحفظات سے متعلقہ مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا۔
کریملن سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے توانائی، معیشت اور انڈسٹری کے سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔