نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارت اور بنگلا دیش میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی۔
بنگلہ دیش میں اکتیس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،، دو لاکھ افراد سرکاری کیمپوں میں منتقل ہوگئے،، سلہٹ اور صنم گڑھ شہر پانی میں ڈوب گئے،، بھارت میں دو دن کے اندر بیالیس افراد ہلاک ہوگئے۔
بنگلا دیش کے اکثر دریا بپھر گئے، کئی شہروں سے رابطہ منقطع، سلہٹ اور صنم گڑھ شہر پانی میں ڈوب گئے، لاکھوں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔
بنگلا دیشی حکام کے مطابق سیلاب سے 31 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 2 لاکھ افراد سر کاری کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں، سیلاب اور بجلی گرنے سے اب تک بنگلا دیش میں 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں 2 دن میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔