ایتھنز:(دنیا نیوز) طوفان کے باعث بیچ سمندر پھنسنے والی غیر قانونی پناہ گزین کی کشتی کو یونانی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کر لیا۔
یونانی حکام کے مطابق کوسٹ گارڈ کو خطرے کا پیغام ملا تو فوری طور پر ریسکیو مشن بھیج دیا گیا، کشتی میں 24 خواتین اور 21 بچے بھی سوار تھے جبکہ 4 افراد سمندر میں گر گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
غیر قانونی پناہ گزینوں کو کیمپ میں منتقل کردیا گیا تاہم ان کی شہریت سے متعلق معلومات میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی۔