تاریخی تیرتا ہوا ریسٹورنٹ جنوبی بحیرہ چین میں ڈوب گیا

Published On 21 June,2022 05:02 pm

ہانگ کانگ:(دنیا نیوز) تاریخی فلوٹنگ (تیرتا) ہوا جمبو ریسٹورنٹ جنوبی بحیرہ چین میں ڈوب گیا۔

کشتی کی مالک کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جس مقام پر وہ کشتی ڈوبی وہاں پانی کی گہرائی ایک ہزار میٹر سے بھی زیادہ تھی اس لیے کشتی کو بچانا ممکن نہیں تھا۔

بیان کے مطابق حادثے میں کشتی ریسٹورنٹ کے عملے کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کشتی کو ہانگ کانگ سے باہر منتقل کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے تاہم ناگہانی حادثے کے باعث اس تاریخی کشتی سے محروم ہونا پڑا۔

خیال رہے کہ کشتی میں ریسٹورنٹ قائم تھا اور کورونا کے باعث وہ بند ہونے کی وجہ سے کشتی کو ہانگ کانگ سے باہر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔

 

Advertisement