گوانگ ژی:(دنیا نیوز) جنوبی چین میں 1961 کے بعد بدترین بارشوں نے تباہی مچا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثر لاکھوں افراد نقل مقانی پر مجبور ہوگئے، شدید بارشوں کے باعث 85 دریاؤں میں طغیانی آگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 لاکھ 80 ہزار افراد بدترین بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہیں، گوانگ ژی میں 2700 گھرتباہ، 1 ہزار دیہات زیرآب آگئے، کئی علاقوں میں سپورٹس سینٹر ز اور سکولوں کو عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔