مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 1443 ہجری کا خطیب مقرر کر دیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری اور علما کونسل کے رکن بھی ہیں۔
ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ وقوفہ عرفہ کے دن مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیں گے۔
خیال رہے کیہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا تھا کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 150 ملین افراد تک پہنچے گا۔