چین میں طلب کی کمی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

Published On 01 August,2022 08:16 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) چین میں طلب کی کمی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد کی کمی ہوئی۔

امریکی خام تیل 93 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا، برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 4.15 فیصد گر گئی، برطانوی خام تیل 99 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
 

Advertisement