بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے امریکی کانگریس کے وفدکے دورہ تائیوان کے پیش نظرایک بارپھرجنگی مشقیں شروع کردیں۔
چینی فوج کے بیان کے مطابق فورسزنے تائیوان کے ارد گرد، سمندر اور فضائی حدود میں جنگی مشقوں کا اہتمام کیا۔ اس سے قبل چینی فورسزنے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے موقع پر جنگی مشقوں کا انعقادکیا تھا۔